پنجاب سیکرٹریٹ کے ملازمین کی سفری سہولت کیلئے 5 بسیں فراہم

جمعہ 1 جولائی 2016 17:58

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم جولائی ۔2016ء ) پنجاب سول سیکرٹریٹ ایمپلائز ایسوسی ایشن کی خصوصی کاوش سے سیکرٹریٹ ملازمین کی سفری سہولت کیلئے 5نئی بسیں فراہم کر دی گئیں۔پنجاب سول سیکرٹریٹ ایمپلائز ایسوسی ایشن کی خصوصی کاوش سے سیکرٹریٹ ملازمین کی سفری سہولت کیلئے 5نئی ہینوں بسیں فراہم کر دی گئیں نئی بسوں کو مختلف روٹ بھی الاٹ کر دئیے گئے جس کا باقاعدہ افتتاح ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب شمائل احمد خواجہ نے اپنے دست مبارک سے کیا ۔

(جاری ہے)

اس پُر وقارتقریب میں ایڈیشنل سیکرٹری ویلفیر مدثر ریاض ملک، ڈپٹی سیکرٹری ویلفیر حسین بہادر شاہ ،ایم ٹی او اعجاز عبدالکریم کے علاوہ عبدالکریم اعون پریس سیکرٹری ،چوہدری شاہدمحمود فنانس سیکرٹری ،ایم ایم علی چیئرمین سوشل میڈیا ایسوسی ایشن سمیت پنجاب سول سیکرٹریٹ ایمپلائز ایسوسی ایشن کے دیگر عہدیدار موجود تھے، اس موقع پر عبدلکریم اعوان پریس سیکرٹری نے ایسوسی ایشن کی جانب سے ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب کو پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا ، اب سیکرٹریٹ میں بسوں کی تعداد 19ہوگئی ہے ،اس سے قبل ایسوسی ایشن نے سیکرٹریٹ ڈسپنسری کیلئے 50لاکھ روپے کے فنڈ بھی حکومت پنجاب سے منظور کروا چکی ہے ،جس سے ملازمین کو معیاری ادویات کی فرہمی ممکن ہو سکے گی ۔

متعلقہ عنوان :