قومی فضائی کمپنی (پی آئی اے) نے تمام ملکی اور غیر ملکی روٹس کے مسافروں کے لئے نیا مینو متعارف کرا دیا

نیا مینو بزنس اور اکانومی دونوں کلاسز کے مسافروں کے لئے دستیاب ہو گا ٗترجمان پی آئی اے

جمعہ 1 جولائی 2016 17:54

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم جولائی ۔2016ء) قومی فضائی کمپنی (پی آئی اے) نے تمام ملکی اور غیر ملکی روٹس کے مسافروں کیلئے نیا مینو متعارف کرا دیا جس پر عملدرآمد کا آغاز جمعہ سے شروع ہو گیا ۔پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق نیا مینو بزنس اور اکانومی دونوں کلاسز کے مسافروں کے لئے دستیاب ہو گا۔

(جاری ہے)

پی آئی اے کے فوڈ سروسز کے شعبے نے مینو میں اب چکن مٹن اور فش کی نئی ڈشیں شامل کی ہیں۔

قومی فضائی کمپنی سہ ماہی بنیاد پر مینو پر نظرثانی کرتی ہے نیا مینو مسافروں کی آراء کی روشنی میں تیار کیا گیا ہے ، بہترین ذائقوں کا خاص خیال رکھا گیا ہے اور اس میں تازہ کھانوں، بہترین ذائقوں کا خاص خیال رکھا گیا ہے تا کہ پی آئی اے کے مسافروں کو سفر کے دوران معیاری اور صحت بخش خوراک کی فراہمی کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :