وزیراعظم نے عظمیٰ عادل کو آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی کی چیئرپرسن مقرر کرنے کی منظوری دیدی

جمعہ 1 جولائی 2016 17:52

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم جولائی ۔2016ء) وزیراعظم محمد نواز شریف نے عظمیٰ عادل کو آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی کی چیئرپرسن مقرر کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

(جاری ہے)

عظمیٰ عادل نے منیجنگ ڈائریکٹر سوئی ناردرن گیس پائپ لائن لمیٹڈ اور اس کے چیف فنانس آفیسر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔ اوگرا کے چیئرمین سعید احمد خان 15 اپریل کو ریٹائر ہو گئے تھے۔ حکومت نے اتھارٹی کے لئے موزوں امیدوار کے انتخاب کے لئے پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دی تھی۔

متعلقہ عنوان :