نواحی گاوں دیوان میں تین بچوں کی ماں لچھمی بھیل شوہر کے ہاتھوں قتل

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 1 جولائی 2016 17:24

سانگھڑ(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی پی اے۔یکم جولائی 2016ء) :سانگھڑ کے نواحی گاوں دیوان میں تین بچوں کی ماں 27 سالہ لچھمی بھیل کو شوہر نے قتل کردیا۔رات دیر سے لچھمی بھیل کے لاش کو سول اسپتال سانگھڑ لایا گیا جہاں پر کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود پوسٹ مارٹم نہ ہو سکا تھا، لچھمی کے شوہر کو گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

اردو پوائنٹ کے ساتھ بات کرتے ہوئے لچھمی بھیل کے والد بھیو بھیل کا کہنا تھا کے میری بیٹی کو اس کے اپنے شوہر رامل بھیل نے قتل کیا ہے۔

ان کے درمیان اکثر جھگڑا رہتا تھا، میں کراچی میں مزدوری کرتا ہوں وہاں مجھے فوں کر کے اطلاع کی گئی آپ کی بیٹی کو گائے نے ٹکر ماری ہے جس کی وجھ سے وہ فوت ہوگئی ہے، اس کا مزید کہنا تھا کہ اس کے چھوٹے چھوٹے بچے ہیں ہمارے ساتھ انصاف کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :