آئی جی خیبرپختونخوا نے محرر پولیس اسٹیشن چمکنی اے ایس آئی رحمت خان کو معطل کردیا

جمعہ 1 جولائی 2016 17:23

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم جولائی ۔2016ء) انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ناصر خان دُرانی نے محرر پولیس اسٹیشن چمکنی اے ایس آئی رحمت خان کو فوری طور پر معطل کرکے انکے خلاف مزید محکمانہ کاروائی کا حکم صادر کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ایک شہری نے آئی جی پی خیبر پختونخوا کو درخواست دی تھی کہ انہوں نے اپنی گاڑی موٹر کار نشان ضروری مرمت کی غرض سے راولپنڈی سے پشاور بھیجوایا تھا اور ضروری مرمت کے بعد واپس راولپنڈی آرہا تھا۔

(جاری ہے)

کہ چمکنی پولیس نے شک کی بناء پر گاڑی پکڑلی۔ اور پکڑنے کے بعد محرر اے ایس آئی رحمت خان نے ذاتی عرض کے لیے استعمال کرنا شروع کردیا۔ آئی جی پی نے درخواست میں لگائے گئے الزامات کو جب ڈی آئی جی انکوائری اینڈ انسپکشن کے ذریعے چیک کیا تو انہوں نے اپنی پورٹ میں درخواست میں لگائے گئے الزامات کو حقیقت پر مبنی قرار دیا۔ جس پر آئی جی پی نے فوری ایکشن لیتے ہوئے متعلقہ محرر اے ایس آئی رحمت خان کو فوری طورپر معطل کردیا۔ اور انکے خلاف مزید محکمانہ کاروائی کا حکم صادر کیا۔

متعلقہ عنوان :