دبئی:آرٹی اے نے مختلف مقامات پر سات نئی سلیف سروس مشین نصب کر دیں

جمعہ 1 جولائی 2016 17:11

دبئی:آرٹی اے نے مختلف مقامات پر سات نئی سلیف سروس مشین نصب کر دیں

دبئی :(اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔1جولائی 2016ء): دبئی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے شہر کے مختلف مقامات پر سات نئی سیلف سروس مشینیں نصب کر دیں ہیں ۔ نئی مشینوں کے نصب کرنے کے بعد اب ان کی تعداد کُل دس ہو گئی ہے۔ نئی مشینوں کے ذریعے ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید، پارکنگ پرمٹ ، اور گاڑی کی رجسٹریشن خودکار طریقے سے کی جا سکتی ہے ۔ آرٹی اے نے دبئی میں اس طرح کی پہلی مشین 2013میں نصب کی تھی۔

(جاری ہے)

آرٹی اے کے مارکیٹنگ چیف نے بتایا ہے کہ ہم نے ان مشینوں کو لگانے کا فیصلہ عوام الناس کی طرف سے ان مشینوں کے ذریعے لائسنسوں کی تجدید اور مشین کی بے پناہ پسندیدگی کے بعد کیا ہے ۔ پہلے نصب کی گئی مشینوں کے ذریعے گاڑی مالکان کی کثیر تعداد نے اس سروس کو بہتر قرار دیا ہے۔ مشینیں اُم الرمول،جے بی آر، المنار،تسجیل البرشاء، کویک،الکوسیس،عمان سٹریٹ، انڈسٹریل ایریا تھری، تسجیل الکوسیس،الکرمہ، اور الطوار سنٹر پر نصب کی گئی ہیں ہیں۔ان مشینوں کے اوقات کار صبح ساڑھے سات بجے سے لیکر تین بجے سہہ پہر تک رکھے گئے ہیں۔