خیبرپختونخوا میں 7000سے زائد افغان مہاجرین کو گرفتار کرلیا گیا ،افغان میڈیا کا الزام

جمعہ 1 جولائی 2016 16:54

کابل/پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم جولائی ۔2016ء) افغان میڈیا نے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا میں مقیم 7000سے زائد افغان مہاجرین کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔افغان ٹی وی ”تولو نیوز“ کے مطابق خیبرپختونخوا میں مقیم 7000سے زائد افغان مہاجرین کو گزشتہ ہفتے کے دوران گرفتار کرلیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

افغان قونصلر جنرل عبداللہ وحید کاکہنا ہے کہ افغان مہاجرین کو ہراساں کیاجارہا ہے اس معاملے پر پاکستانی حکام کے ساتھ بات کروں گا۔

انکاکہنا تھاکہ بدقسمتی سے طورخم مسئلے کے بعد سے افغان مہاجرین کو ہراساں کئے جانے کا سلسلہ بڑھ گیا ہے میں اور افغان سفیر عمر زاخیلوال اس معاملے کے حوالے سے وزیراعلی خیبرپختونخوا سے بات کریں گے اور انھیں صورتحال سے آگاہ کریں گے ۔انکا کہنا تھاکہ 10ہزار سے زائد خاندان عید کے بعد رضامندی سے افغانستان جانے کو تیا رہیں۔

متعلقہ عنوان :