جناح ہسپتال میں آرتھوپیڈک سرجری کیلئے لاکھوں روپے سے خریدا گیا نیا امیج انٹنسی فائر چند ماہ بعد ہی خراب ہوگیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 1 جولائی 2016 16:50

جناح ہسپتال میں آرتھوپیڈک سرجری کیلئے لاکھوں روپے سے خریدا گیا نیا ..

لاہور(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔یکم جولائی۔2016ء) صوبائی دارالحکومت کے جناح ہسپتال میں آرتھوپیڈک سرجری کیلئے لاکھوں روپے سے خریدا گیا نیا امیج انٹنسی فائر بھی چند ماہ چلنے کے بعد خراب ہوگیا۔ امیج انٹنسی فائر کی خرابی کے باعث پیچیدہ آرتھوپیڈک سرجری تعطل سے دوچار، مریض پرائیویٹ ہسپتالوں سے رجوع کرنے پر مجبور ہوگئے۔

جناح ہسپتال میں شعبہ آرتھوپیڈک سرجری کے آپریشن تھیٹر میں موجود پرانا امیج انٹنسی فائر ناکارہ ہونے کے بعد رواں برس جنوری میں نیا امیج انٹنسی فائر خریدا گیا جس کی مالیت لاکھوں روپے تھی۔ تاہم چند ماہ چلنے کے بعد ہی آرتھوپیڈک سرجری کیلئے خریدا گیا نیا امیج انٹنسی فائر بھی خراب ہوگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق نئے امیج انٹنسی فائر کی پاور کیبل خراب ہوئی جس پر امیج انٹنسی فائر نہیں چل رہا تاہم امیج انٹنسی فائر کی خرابی کو کئی روز گزرجانے کے باوجود آرتھوپیڈک سرجنز کی جانب سے ہسپتال انتظامیہ کو اس معاملے سے لاعلم رکھا گیا ہے اور امیج انٹنسی فائر کو ٹھیک بھی نہیں کروایا جارہا۔

(جاری ہے)

امیج انٹنسی فائر کی خرابی کی وجہ سے پیچیدہ آرتھوپیڈک سرجری تعطل سے دوچار ہے اور مریضوں کو مجبوراً پرائیویٹ ہسپتالوں کا رخ کرنا پڑ رہا ہے یا ان کو مشورہ دیا جارہا ہے کہ جناح ہسپتال کے قرب و جوار میں موجود پرائیویٹ ہسپتالوں سے آپریشن کیلئے رجوع کریں۔

متعلقہ عنوان :