حکمرانوں نے ملک کو ”لاوارث “چھوڑ ردیا ہے کوئی بہانہ (ن) لیگ کو احتساب سے نہیں بچا سکتا ‘ چوہدری سرور

جمعہ 1 جولائی 2016 16:48

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم جولائی ۔2016ء) سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے ملک کو ”لاوارث “چھوڑ ردیا ہے کوئی بہانہ (ن) لیگ کو احتساب سے نہیں بچا سکتا ‘قوم سے جھوٹ بولنے والے حکمرانوں کا ٹھکانہ اقتدار نہیں جیل ہو ناچاہیے ‘ایف بی آر نے سر مایہ داروں سے نہیں غر یبوں سے ”ٹیکس “لینے کا ”ہدف “پورا کیا ہے حکومتی ترقی اور خوشحالی کے دعوؤں کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ملک میں بدتر ین لوڈشیڈ نگ حکمرانوں کی ناکامیوں کی تصد یق کر رہی ہے ‘عوامی مسائل کیلئے سڑکوں پر آکر بھی آواز بلند کر یں گے ۔

وہ جمعہ کے روز لاہور میں تحر یک انصاف آئی ٹی ایف کے سید راشدالر حمن کی جانب سے افطارپارٹی کے موقعہ پر خطاب کر رہے تھے جبکہ اس موقعہ پر تحر یک انصاف پنجاب کے سابق صد ر اعجاز احمد چوہدری ‘یوتھ ونگ کے وسیم چوہدری سمیت تحر یک انصاف کے کارکنوں کی کثیر تعداد بھی شر یک ہوئی جبکہ اس موقعہ پر اپنے خطاب میں چوہدری محمدسرو ر نے کہا کہ (ن) لیگ ملک اور قوم کی بجائے ذاتی مفادات کی جنگ لڑ رہی ہے جسکی وجہ سے حکومتی سطح پر ملک بالکل لاوارث نظر آرہا ہے اور ناکام حکمرانوں کا ہر دن ملک کیلئے کسی عذاب سے کم نہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکمران اگر سمجھتے ہیں کہ وہ جھوٹ بول کر احتساب سے بچ جائیں گے تو ایسا کسی بھی صورت ممکن نہیں جنہوں نے کر پشن اور لوٹ مار کی ہے انکو اس کا ضرور حساب دینا پڑ یگا ۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کی لوڈشیڈ نگ کے خاتمے کے متعلق حکومت کے دعوے جھوٹ کا پلندہ ہے اس موقعہ پر اعجاز احمد چوہدری نے کہا کہ نوازشر یف جب بھی ملک میں واپس آئیں گے انکو احتساب کا سامنا کر نا ہی پڑ یگا کیونکہ جب تک کر پشن اور لوٹ مار کر نے والے جیلوں میں نہیں جائیں گے تحر یک انصاف خاموش نہیں بیٹھیں گی بلکہ ہر سطح پر حکمرانوں کی کر پشن اور لوٹ ما ر کو قوم کے سامنے بے نقاب کیا جائیگا یوتھ ونگ کے وسیم چوہدری نے کہا کہ تحر یک انصاف اقتدار کی نہیں ملک کو کر پٹ حکمرانوں سے نجات دلانے کی جنگ لڑ رہی ہے جس میں تحر یک انصاف اور عوام کی کا میابی یقینی ہے ۔