لاہور ہائیکورٹ ، نیلم جہلم کیلئے بجلی کی لائنیں بچھانے کا ٹھیکہ من پسند کمپنی کو دینے پر چےئرمین پیپرا کو نوٹس جاری

جمعہ 1 جولائی 2016 16:43

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم جولائی ۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ نے نیلم جہلم کے لیے بجلی کی لائنیں بچھانے کا ٹھیکہ من پسند کمپنی کو دینے پر چےئرمین پیپرا کو نوٹس جاری کر دیا ۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک نے کیس کی سماعت شروع کی تو درخواست گزار عبداللہ ملک کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ نیلم جہلم پراجیکٹ کے لیے بجلی کی لائنیں بچھانے کا ٹھیکہ غیر ملکی کمپنی کو دیدیا گیا اس ٹھیکہ کے حوالے سے نہ تو اخبار اشتہار جاری کیا گیا اور نہ قواعد و ضوابط پورے کیے گئے جبکہ عدالتی حکم کے باوجود چےئر مین پیپرا نے جواب داخل کروانے بھی مناسب نہیں سمجھا ، لہذا توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے عدالت نیتوہین عدالت کی درخواست پر چئیرمین پیپرا کونوٹس جاری کرتے ہوئے 16جولائی کو جواب طلب کرلیا ۔