مضاربہ اسکینڈل ، 10 گواہوں کو دوبارہ طلبی کے سمن جاری ، 12جولائی تک پیش ہونے کا حکم

جمعہ 1 جولائی 2016 16:43

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم جولائی ۔2016ء) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے مضاربہ اسکینڈل کیس کی سماعت کے دوران 10 گواہوں کو دوبارہ طلبی کے سمن جاری کرتے ہوئے 12جولائی تک تمام گواہوں کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔ جمعہ کو مضاربہ اسکینڈل کیس میں پنجاب پولیس کے تفتیشی افسر کے بیان پر جرح مکمل کی گئی۔

(جاری ہے)

سماعت کے دوران اے ایس آئی نے عدالت کو بتایا کہ ملزم راشد پر 53لاکھ روپے فراڈ کا مقدمہ درج ہے اور اس کو کراچی سے گرفتار کیا گیا تھا۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت میں مضاربہ اسکینڈل کیس کی سماعت جج نثار بیگ نے کی۔ کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے 10گواہوں کو دوبارہ طلبی کے سمن جاری کر دیئے اور تمام گواہوں کو 12 جولائی تک عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

متعلقہ عنوان :