دبئی:روزہ چھوڑنے والے شخص کو ہر روزہ کے حساب سے غریب کو کھانا کھلانا لازم ہے

جمعہ 1 جولائی 2016 16:41

دبئی:روزہ چھوڑنے والے شخص کو ہر روزہ کے حساب سے غریب کو کھانا کھلانا ..

دبئی :(اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔1جولائی 2016ء): دبئی اسلامک افئیرز اینڈ چیریٹیبل ایکٹیویٹز ڈپارٹمنٹ کے گرینڈ مفتی علی احمد مشائل کے مطابق اگر کوئی شخص بوجہ بیماری یا کسی اور وجہ سے رمضان المبار ک کے روزے نہ رکھ سکتا ہو تو اسے چاہیئے کہ ہر روزے کے بدلے روزانہ ایک غریب شخص کو کھانا کھلائے ۔

(جاری ہے)

لیکن بہتر عمل یہ ہے کہ وہ حتیٰ الامکان روزہ رکھنے کی کو شش کرے ۔اور اگر کوئی شخص مرنے سے پہلے یہ اعتراف کر لے کہ اس نے متعدد روزے نہیں رکھے تھے تو اس کی زوجہ کو چاہیئے کہ وہ صدقہ ء فطر کر ے ۔ اگر وہ ایسا نہیں کر سکتی تو اللہ سے اسکی مغفرت کی دعا ضرور کر ے۔