چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی زیرصدارت کل پارٹی کا اہم اجلاس ہوگا

اجلاس میں حکومت مخالف تحریک سےمتعلق حکمت عملی طے کی جائے گی،اجلاس کے بعد بلاول بھٹو زرداری اتوار3 جولائی کو لندن روانہ ہوں گے،بلاول بھٹو اپنے والد اور بہنوں‌ کے ساتھ لندن میں عید منائیں گے۔پارٹی ذرائع

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 1 جولائی 2016 16:41

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی زیرصدارت کل پارٹی کا اہم اجلاس ہوگا

کراچی(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ یکم جولائی 2016ء) :پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی زیرصدارت کل پارٹی کا اہم اجلاس ہوگا،جس میں حکومت مخالف تحریک سےمتعلق حکمت عملی طے کی جائے گی،اجلاس کے بعد بلاول بھٹو زرداری اتوار3 جولائی کو لندن روانہ ہوں گے،بلاول بھٹو اپنے والد اور بہنوں‌ کے ساتھ لندن میں عید منائیں گے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف زرداری اپنے بیٹے بلاول بھٹو اور بیٹیوں بختاوراورآصفہ بھٹوزرداری کے ہمراہ لندن میں عید منائیں گے۔

(جاری ہے)

تاہم اس سلسلے میں بلاول بھٹو زرداری اتوار کو لندن روانہ ہونگے،جبکہ آصف زرداری امریکہ کے دورے پر ہیں،عید کے موقع پر آصف زرداری بھی لندن پہنچ جائینگے۔بختاوراورآصفہ بھٹوزرداری پہلےہی لندن پہنچ گئی ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ بلاول بھٹو لندن روانگی سے قبل کل پارٹی اجلاس کی صدارت کرینگے۔اجلاس میں چاروں صوبوں کی کوآرڈینیشن کمیٹیاں بھی شرکت کریں گی۔پارٹی اجلاس میں قمرزمان کائرہ،جہانگیربدراورفریال تالپور،اپوزیشن لیڈر خوشید شاہ،اعتزاز احسن سمیت دیگر سینئر پارٹی رہنما بھی شرکت کریں گی۔ذرائع نے بتایا کہ بلاول بھٹو کی صدارت میں اجلاس میں حکومت مخالف تحریک سےمتعلق حکمت عملی طے کی جائے گی۔