گوجرانوالہ، مسافر وین کے نہر میں گرنے سے 3افراد جاں بحق ، 5شدید زخمی

جمعہ 1 جولائی 2016 16:35

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم جولائی ۔2016ء) ہیڈ قادر آباد کے قریب مسافر وین کے نہر میں گرنے سے 3افراد جاں بحق جبکہ 5شدید زخمی ہو گئے ،زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ہیڈقادر آباد کے قریب مسافر وین نہر میں گر گئی جس کے نتیجے میں تین افراد موقع پر دم توڑ گئے اور پانچ افراد شدید زخمی ہو گئے، جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :