کویت میں پاکستانیوں کی موت، میاں‌چنوں‌میں‌رہائش گاہ پر لوگوں‌کی آمد کا سلسلہ شروع

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 1 جولائی 2016 16:35

کویت میں پاکستانیوں کی موت، میاں‌چنوں‌میں‌رہائش گاہ پر لوگوں‌کی ..

میاں چنوں(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔یکم جولائی 2016ء): کویت میں گھر میں آتشزدگی کے واقعہ کے نتیجے میں 9 پاکستانیوں کی موت کے بعد ان کے آبائی گھر میاں چنوں میں ان کی رپائش گاہ پر لوگوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ موت کے منہ میں جانے والے 9 افراد کے اہل خانہ غم سے نڈھال ہیں جبکہ ان کی رہائش گاہ پر تعزیت کے لیے آنے والے لوگوں کا تناتا بندھ گیا ہے۔

(جاری ہے)

کویت میں ہلاک ہونے والے پاکستانیوں کے اہل خانہ کی مدد کے لیے دفتر خارجہ پاکستان نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے۔ متاثرہ خاندان کی مدد کے لیے دفتر خارجہ کے تین افسران کو ذہ داری سونپی گئی ہے۔ یاد رہے کہ کویت کے شہر فراوانیا کے علاقہ میں ایک مکان میں صبح کے وقت اچانک آگ بھڑکنے سے 9 افراد جھلس کر جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا تھا۔جاں بحق ہونے والوں میں 2 بھائی اور ان کے آصف اور طارق اور ان کے بیوی بچے اور والدہ شامل ہیں۔