سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری

تنخواہوں میں 13فیصد اضافہ کیا گیا ، گریڈ ایک کے ملازم کی کم از کم تنخواہ 12 ہزار 6 سو روپے مقرر

جمعہ 1 جولائی 2016 16:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم جولائی ۔2016ء) سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ، تنخواہوں میں مجموعی طور پر تیرہ فیصد اضافہ کیا گیا ۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق گریڈ ایک کے ملازم کی کم سے کم تنخواہ 12 ہزار 600 جبکہ زیادہ سے زیادہ 14 ہزار 800 روپے ہو گئی ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق گریڈ 22 کے افسر کی کم سے کم تنخواہ ایک لاکھ 11 ہزار جبکہ زیادہ سے زیادہ 1 لاکھ چھتیس ہزار ہوگئی ۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری ملازمین کی بنیادی تنخواہ میں تین ایڈہاک ریلیف بھی ضم کیے گئے ہیں۔ دو ہزار تیرہ ، چودہ اور پندرہ کے ایڈہاک ریلیف تنخواہوں کا حصہ بن گئے ہیں۔ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں مجموعی طور پر تیرہ فیصد اضافہ کیا گیا ہے جس میں سے دس فیصد سالانہ اور ایڈہاک ریلیف ضم کرنے سے 3 فیصد اضافہ شامل ہے۔

متعلقہ عنوان :