اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ہائیڈرو پاور منصوبے صوبوں کو منتقل کرنے ا ور واٹر یوزجز چارجز بڑھانے کی منظوری دیدی

جمعہ 1 جولائی 2016 16:25

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم جولائی ۔2016ء) اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ہائیڈرو پاور منصوبوں کو صوبوں کو منتقل کرنے ا ور واٹر یوزجز چارجز بڑھانے کی بھی منظوری دیدی۔ سوئی نادرن گیس پائپ لائن کے لئے 9.5 ایم ایم سی ایف ڈی گیس مختص کرنے کی منظوری بھی دی گئی ‘ بن قاسم پر 1320 میگا واٹ پاور پلانٹس کیلئے کوئلے برآمد کرنے کیلئے مقامی بنکوں سے 10.40 ارب کی حکومتی ضمانت کی منظوری دی گئی‘ نان فائلر کے لئے 0.4 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس کی 31 جولائی تک توسیع کی منظوری دیدی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی صدارت میں ہوا۔ اجلاس میں پانی کے استعمال کے چارز (ڈبلیو یو سی) کو بڑھانے اور ہائیڈرو پاور منصوبوں کو صوبوں ‘ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کو منتقل کرنے کی اصولی منظوری دیدی۔ اجلاس میں بدر۔ 2 گیس فیلڈ سے 9.5 ایم ایم سی ایف ڈی گیس سوئی نادرن گیس پائپ لائن لمیٹڈ کو مختص کرنے کی منظوری دی گئی۔ بن قاسم میں 1320 میگا واٹ کے پاور پلانٹ کے لئے مقامی بنکوں سے 10.40 ارب کی فنانسنگ کے لئے حکومتی ضمانت کی بھی منظوری دی گئی۔ ٹیکس کے نان فائلرز کے لئے ود ہولڈنگ ٹیکس ریٹ کی شرح 0.4 فیصد کی 31 جولائی تک توسیع کی بھی منظوری دی گئی۔

متعلقہ عنوان :