وزیر اعظم کی کویت میں جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں وطن واپس لانے کی ہدایت

جمعہ 1 جولائی 2016 16:25

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم جولائی ۔2016ء) وزیر اعظم نوا زشریف نے کویت میں جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں وطن واپس لانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انسانی وسائل اور ترقی کے سیکرٹری کویت میں پاکستانی جاں بحق ہونے والو ں کی میتیں وطن واپس لانے کے انتظامات کرے ‘ او پی ایف دفتر خارجہ کے ساتھ مل کر میتیوں کی واپسی کیلئے اقدامات کرے ‘ واقعہ میں جاں بحق افراد کے لواحقین کو 3 دن کے اندر معاوضہ ادا کیا جائے۔

(جاری ہے)

ترجمان و زیر اعظم ہاؤس کے مطابق جمعہ کو وزیر اعظم نوا زشریف نے کویت میں جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں وطن واپس لانے کی ہدایت کر دی۔ انہوں نے کہا کہ کویت میں آتشزدگی کے واقعے میں 9 پاکستانی جاں بحق ہو گئے تھے۔ انسانی وسائل اور ترقی کے سیکرٹری میتوں کو لانے کے لئے انتظامات کریں اور او پی ایف دفتر خارجہ کے ساتھ مل کر میتوں کی واپسی کیلئے اقدامات کرے۔ وزیر اعظم نواز شریف نے کہاکہ دفتر خارجہ اور او پی ایف جاں بحق افراد کی شناخت کے لئے متاثرہ خاندانوں سے رابطہ رکھے او ر متاثرہ خاندانوں کو صورتحال سے آگاہ رکھا جائے اور واقعہ میں جاں بحق افراد کے لواحقین کو 3 دن کے اندر معاوضہ ادا کیا جائے۔ معاوضے کی ادائیگی تارکین وطن کیلئے طریقہ کار کے مطابق کی جائے۔

متعلقہ عنوان :