الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کی جائزہ رپورٹ کی تفصیلات جاری کر دیں

جمعہ 1 جولائی 2016 16:24

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم جولائی ۔2016ء) ایڈیشنل سیکرٹری الیکشن کمیشن شیر افگن نے بلدیاتی الیکشن کی جائزہ رپورٹ کی تفصیلات جاری کر دیں، انتخابات کے دوران 7لاکھ4ہزار861افراد کو تعینات کیا گیا اور بلدیاتی الیکشن میں پنجاب میں ٹرن آؤٹ 60.68فیصد رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کو ایڈیشنل سیکرٹری الیکشن کمیشن نے بلدیاتی الیکشن کی جائزہ رپورٹ کی تفصیلات جاری کر دی جس میں انتخابات کے دوران 7لاکھ4ہزار861افراد کو تعینات کیا گیا۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل سیکرٹری الیکشن کمیشن نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن میں پنجاب میں ٹرن آؤٹن 60.68فیصد رہا اور سندھ میں الیکشن میں 48.80فیصد ٹرن آؤ ٹ رہا ہے، خیبرپختونخوا 40فیصد جبکہ بلوچستان میں 26فیصد ووٹ کاسٹ ہوئے اور اسلام آباد میں ووٹ کی شرح 54فیصد رہی ہے، انہوں نے کہا کہ پنجاب میں 3کروڑ 19لاکھ43ہزار195ووٹ کاسٹ ہوئے جبکہ سندھ میں 51لاکھ 7ہزار980ووٹ کاسٹ ہوئے ہیں، کے پی کے میں 57لاکھ16ہزار112ووٹ کاسٹ ہوئے جبکہ بلوچستان میں 9لاکھ4ہزار302ووٹ کاسٹ کئے گئے ہیں۔ اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن میں 3لاکھ 71ہزار سے زائد ووٹ کاسٹ ہوئے ہیں۔