ہوٹل کے کمرے کی تصویر لینا کسی جنسی اسمگلنگ متاثرہ کو بچا سکتا ہے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 1 جولائی 2016 16:21

(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔یکم جولائی 2016ء) : ہوٹل کے کمرے کی تصویر لینا کسی فرد کو جنسی اسمگلنگ کا نشانہ بننے سے بچا سکتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹریفک کیم (Traffickcam) کے نام سے بنی ایک ایپلیکیشن نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ جب بھی چھٹیاں گزارنے کے لیے کسی ہوٹل میں ٹھہریں تو اس ہوٹل کے کمرے کی تصویر ضرور اپ لوڈ کریں، تاکہ ہوٹل کے کمروں کی تصاویر کا ایک ڈیٹا بیس تیار کیا جا سکے۔

اس کی مدد سے ہوٹل کے کمروں کی پہچان کرنے میں آسانی ہو سکتی ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جب بھی اسمگلرز کسی ہوٹل کے کمرے کی تصویر اپ لوڈ کرتے ہیں تو اُنہیں انہیں تصاویر کی مدد سے جلد ہی ڈھونڈ لیا جاتا ہے۔ 2007؁ سے ہی جنسی اسمگلنگ کے 1434 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ جنسی اسمگلرز ہوٹل کے کمروں کو اپنے کلائنٹس کے ساتھ ملاقات کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ اس ایپلیکیشن پر امریکہ کے بڑے بڑے شہروں کے 1 لاکھ 45 ہزار ہٹلوں کی 1.5 ملین تصاویر موجود ہیں۔ جن کی مدد سے 85 فیصد ہوٹل کے کمروں کی بالکل درست پہچان کی گئی ہے۔ دنیا بھر میں جنسی اسمگلنگ کے قریباً 20.9 ملین متاثرین موجود ہیں۔لیکن کسی کے ایک کلک سے کسی کو نشانہ بننے سے بچایا جا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :