جدہ: چائینہ کی تھیم پارک کمپنی کا سعودی عرب میں امیوزمنٹ پارکس بنانے کا منصوبہ

جمعہ 1 جولائی 2016 16:15

جدہ: چائینہ کی تھیم پارک کمپنی کا سعودی عرب میں امیوزمنٹ پارکس بنانے ..

جدہ :(اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔1جولائی 2016ء): چائینہ کی تھیم پارک کمپنی ”Six Flags“ انٹرٹینمنٹ کارپوریشن کا سعودی عرب میں متعدد امیوزمنٹ پارکس بنانے کا عزم ۔ سِکس فلیگ انٹر ٹینمنٹ کار پوریشن کے نمائند ے آج کل سعودی عرب میں موجود ہیں اور سعودی انتطامیہ سے نئے پارکوں کی تعمیر کے لیئے بات چیت جاری ہے۔ کمپنی کے سی ای او جان ڈفی نے کہا ہے کہ شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات میں سعودی عرب میں نئے پارکس کی تعمیر پر بات چیت ہوئی ہے ۔

(جاری ہے)

اور امید کی جا رہی ہے کہ شہزادہ محمد بن سلمان کے 2030ویژن کے مطابق مملکت میں نئے پارکوں کی تعمیر کی جائے گی۔ سِکس فلیگ کمپنی نے جنوبی امریکہ میں 18پارکوں کا انتظام سنبھالا ہو اہے ۔ لیکن سعودی عرب سے پہلے دبئی کے مختلف پارکوں کو سنبھالنے کا ٹھیکہ بھی اسی کے پاس ہے۔ سِکس فلیگ کارپوریشن کو سعودی عرب میں کام کرنے کی اجازت ملنے سے سعودی عرب کے بڑے شہروں میں جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس پارک دیکھنے کو ملیں گے ۔ ایک اندازے کے مطابق سعودی عرب کے دو تہائی افراد 30سال سے کم عمر ہیں۔ نئے پارکوں کے بن جانے سے اس انڈسٹری کو فروغ ملے گا۔