وزیراعظم کو آئینی مدت پوری کرنی چاہیے۔مولانا فضل الرحمن

عوام نےوزیراعظم کو5سال کا مینڈیٹ دیا،ہم نئے انہیں مدت پوتی کرنے کا مشورہ دیا ہے،افغان مہاجرین کو موجودہ حالات میں افغانستان واپس بھیجنا درست نہیں ہوگا۔جے یو آئی(ف)کے سربراہ کی میڈیا سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 1 جولائی 2016 16:15

وزیراعظم کو آئینی مدت پوری کرنی چاہیے۔مولانا فضل الرحمن

اسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ یکم جولائی 2016ء) :جے یو آئی(ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ وزیراعظم کو5سال پورے کرنے چاہئیں،عوام نےوزیراعظم کو5سال کامینڈیٹ دیا،انھیں مدت پوری کرنی چاہیے ہم نےانھیں یہی مشورہ دیاہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے نمازجمعہ کےبعد پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سےغیررسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے عوام نے وزیراعظم کو5 سال کا مینڈیٹ دیا ہے۔ہم نے انھیں مشوری دیا ہے کہ وہ اپنی آئینی مدت پوری کریں۔جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ افغان مہاجرین کو موجودہ حالات میں افغانستان واپس بھیجنا درست نہیں ہوگا۔