فیروز پور روڈ پر ہوٹل کی چھت گر گئی ،ایک شخص جاں بحق ،دوسرا زخمی

جمعہ 1 جولائی 2016 15:47

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم جولائی ۔2016ء) صوبائی دارلحکومت میں فیروز پور روڈ پر واقع چوہدری ہوٹل کی چھت گر گئی جس کی زد میں آکر ایک شخص جاں بحق اور دوسرا زخمی ہو گیا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ خستہ حالی کے باعث فیکٹری ایریا میں قائم ہوٹل کی چھت گر گئی اور ایک شخص ملبے تلے دب گیا ۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور شخص کو ملبے تلے سے نکالا تاہم وہ دم توڑ چکا تھا ۔ جبکہ جبکہ زخمی کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :