دبئی اینٹی نارکوٹکس نے پہلی سہہ ماہی میں چالیس لاکھ ممنوعہ نشہ آور گولیاں برآمد کیں

جمعہ 1 جولائی 2016 15:43

دبئی اینٹی نارکوٹکس نے پہلی سہہ ماہی میں چالیس لاکھ ممنوعہ نشہ آور ..

دبئی :(اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔1جولائی 2016ء): دبئی اینٹی نارکو ٹکس ڈپارٹمنٹ نے 2016کی پہلی سہہ ماہی میں ملکی و غیر ملکی شہریوں سے 40,00000لاکھ سے زائد ممنوعہ نشہ آور گولیاں برآمد کیں۔جبکہ پچھلے سال اسی عرصے میں65ملین سے زائد ممنوعہ نشہ آور گولیاں برآمد کیں تھیں۔2016کے پہلے چھ ماہ میں دبئی پولیس نے 748ڈرگ کیسز درج کیئے۔ جبکہ پچھلے سال اسی عرصے میں ڈرگ کیسز کی تعداد 686رہی تھی۔

(جاری ہے)

اینٹی نارکوٹکس ڈپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر کرنل عید محمد تھانی حرب کے مطابق انہوں نے مختلف قسم کی 120.8کلو گرام منشیات ضبط کیں۔، جن میں 2195میریجوانہ کے بیج بھی شامل تھے۔ اسکے علاوہ 14.9کلو گرام چرس،اور 2 کلو گرام افیون کے بیج بھی ضبط کیئے ۔ نارکوٹکس ڈپارٹمنٹ نے اسی عرصے کے دوران 33.4کلو گرام ہیروئن بھی ضبط کی۔ پولیس ڈپارٹمنٹ کو 132خفیہ اطلاعات ملیں تھیں جن کی بنا پر کاروائیاں کی گئی۔ متعدد افراد منشیات فروشی میں گرفتار ہوئے۔ کرنل عید محمد کا کہنا تھا کہ زیادہ تر غیر ملکی شہری منشیات فروشی کے کاروبار میں گرفتار کیئے گئے ہیں.