پنجاب حکومت کا ورلڈ ہیری ٹیج سائٹ شالا مار باغ کے اورنج ٹرین کے باعث متاثر ہونے کے معاملے کا بھرپور دفاع کا فیصلہ

معاملہ 10سے 20جولائی تک استنبول میں ہونے والی ورلڈ ہیریٹیج کانفرنس میں اٹھایا جائیگا ،پنجاب حکومت وضاحت پیش کریگی ‘ ذرائع

جمعہ 1 جولائی 2016 15:43

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم جولائی ۔2016ء ) پنجاب حکومت نے ورلڈ ہیری ٹیج سائٹ شالا مار باغ کے اورنج لائن میٹرو ٹرین کے باعث متاثر ہونے کے معاملے کا بھرپور دفاع کرنے کا فیصلہ کر لیا ،معاملہ 10سے 20جولائی تک استنبول میں ہونے والی ورلڈ ہیریٹیج کانفرنس میں اٹھایا جائیگا ،پنجاب حکومت وضاحت پیش کرے گی ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے ورلڈ ہیری ٹیج سائٹ شالا مار باغ کے اورنج لائن میٹرو ٹرین کے باعث متاثر ہونے کا معاملہ ورلڈ ہیریٹیج کانفرنس استنبول میں اٹھانے کا فیصلہ کر لیا ہے، یو نیسکو ہیریٹیج کا نفرنس کا انعقاد 10سے 20جولائی کو استنبول میں ہوگا، حکومت پنجاب کا 5رکنی وفد کانفرنس میں شالامار باغ پر وضاحت پیش کرے گا جس ۔

وفد میں ایم ڈی ماس ٹرانزٹ اتھارٹی سبطین فضل حلیم ، چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرارسعید شامل ، ڈی جی آرکیالوجی چوہدری اعجاز ، ڈپٹی ڈائریکٹر حسن محمود گیلانی اور کنسلٹنٹ ڈاکٹر عائشہ پامیلاراجرشامل ہوں گی ۔ یونیسکو کی جانب سے کانفرنس میں حکومت پنجاب کے موقف کو سننے کے بعد اہم پیش رفت متوقع ہے ، کانفرنس میں لاہور سمیت دنیا کی 80ہیریٹیج سائٹس کے کیس زیر بحث لائے جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :