کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ہائیڈرو پاور پلانٹس کی صوبوں کو منتقلی کی منظوری دیدی

جمعہ 1 جولائی 2016 15:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم جولائی ۔2016ء) کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی )کا اجلاس جمعہ کو وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں ہائیڈرو پاور پراجیکٹس کی صوبوں ‘ آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کو منتقلی کی اصولی منظوری دی گئی ۔

(جاری ہے)

اجلاس کے دور ان سوئی ناردرن گیس پائپ لائن لمٹیڈ (ایس این جی پی ایل )کو بدر ٹو گیس فیلڈز سے 9.5ایم ایم سی ایف ڈی گیس فراہمی کی بھی منظوری دی گئی ۔

کمیٹی نے کراچی کے قریب بن قاسم پر 1320میگا واٹ کے درآمد شدہ کوئلے پر چلنے والے پاور پلانٹس کو باہم منسلک کر نے کیلئے دس ارب چالیس کروڑ روپے کی مقامی بینکوں سے فراہمی کیلئے حکومتی گارنٹی کی منظوری دی ۔ای سی سی نے انکم ٹیکس آرڈیننس 2001کی دفعہ 236پی کے تحت نان فائلرز کیلئے ود ہولڈنگ ٹیکس کی0.4فیصد کی تخفیف شدہ شرح میں 31جولائی 2016ء تک توسیع کی بھی منظوری دی ۔