اورنج ٹرین کو مزید ڈیوٹی ٹیکس سے استثنیٰ قرار دلوانے کیلئے ایف بی آر سے رجوع کر لیا گیا

جمعہ 1 جولائی 2016 15:35

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم جولائی ۔2016ء ) پنجاب میٹرو بس اتھارٹی نے اورنج لائن میٹرو ٹرین کو مزید ڈیوٹی ٹیکس سے استثنیٰ قرار دلوانے کے لئے فیڈرل بورڈ آف ریونیو سے رجوع کر لیا ۔ ذرائع کے مطابق پنجاب میٹرو بس اتھارٹی نے اورنج لائن ٹرین کو ہر قسم کے ٹیکسز سے استثنیٰ قرار دلوانے کا منصوبہ بنایا ہے ۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں پنجاب میٹرو بس اتھارٹی نے دو ارب آٹھ کر وڑ کا ڈیوٹی ٹیکس اداکرنے کے بعد ایف بی آر سے رجوع کر لیاہے ۔

پنجاب میٹرو بس اتھارٹی نے موقف اختیا رکیا ہے کہ ایف بی آر سول ورکس کی مد میں بھاری بھرکم رقم وصول کر چکا ہے ، مزید ٹیکس کی مد میں خطیر رقم ادا کرنا مشکل ہے لہٰذا اورنج ٹرین کے تعمیراتی اور درآمد ہونیوالے آلات پر ایف بی آر ڈیو ٹی ٹیکس سے چھوٹ دی جائے اور اورنج ٹرین کو ہر قسم کے ڈیو ٹی ٹیکسز کی ادائیگی سے استثنیٰ قرار دیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :