وزیر اعلیٰ نے ڈی سی اوز ننکانہ ، جھنگ ، بہاولنگر اور ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے لئے افسران کو انٹرویو کے لئے طلب کر لیا

جمعہ 1 جولائی 2016 15:35

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم جولائی ۔2016ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے ڈی سی اوز ننکانہ ، جھنگ ، بہاولنگر اور ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے لئے افسران کو انٹرویو کے لئے طلب کر لیا ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ ڈی سی ننکانہ صاحب ، بہاولنگر اور جھنگ کے لئے ڈاکٹر محمد ارشاد ، محمد ایوب خان ، غازی امان اللہ کا انٹرویو ہو گاجبکہ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے لئے بلال احمد بٹ ، راشد کمال الرحمن ، عدنان ظفر ،جا وید علی ، عرفان علی کا ٹھیا اور محمد اظہر حیات کا انٹرویو ہو گا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب انٹریوز کے بعد تعیناتیوں کی منظوری دیں گے ۔

متعلقہ عنوان :