سندھ کے معدنیا تی زخا ئر اور قیمتی پتھرو ں کو بین الاقوامی منڈی میں متعا رف کرا یا جائیگا۔منظو ر حسین وسا ن

جمعہ 1 جولائی 2016 15:33

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم جولائی ۔2016ء ) سندھ کے وزیر معدنیا ت و معدنی تر قی منظو ر حسین وسا ن نے ہدا یا ت دی ہیں کہ سندھ میں مو جو د گرینا ئٹ ،جپسم ،چو نے کے پتھر اور دیگر قیمتی پتھرو ں اور معدنیا ت کو بین الا اقوامی منڈیو ں میں متعارف کرانے اور اسکی ما نگ بڑ ھا نے کے لئے منظم منصو بہ بندی کی جا ئے اور اس مقصد کے لئے بین الاقوامی کا نفرنس منعقد کی جا ئے جس میں قیمتی پتھرو ں کے کا رو با ر سے منسلک دنیا بھر کی کمپنیو ں اور سر ما یہ کا رو ں کو مدعو کیا جا ئے اور سندھ کی کانو ں سے نکلنے والے پتھر کی ما نگ کو بین الا اقوامی ما رکیٹ میں بڑ ھا یا جا ئے ۔

یہ ہدایات انہو ں نے جمعہ کو اپنے دفتر میں سیکریٹری معدنیا ت و معدنی تر قی سندھ کو دیں اس مو قع پر ڈائریکٹر جنرل معدنیا ت اور محکمہ کے دیگر افسرا ن بھی مو جو د تھے ۔

(جاری ہے)

منظو ر حسین وسا ن نے کہا کہ صوبہ کی معیشت کو تر قی دینے ،کا روبا ر ی اور تجا ر تی شعبو ں میں رو زگا ر اور تر قی کے زیا دہ سے زیا دہ موا قع پیدا کر نے کے لئے سندھ کے معدنیا تی زخا ئر کو مقا می اور بین الاقوامی تجا ر تی منڈیو ں میں ذہا نت کے ساتھ متعار ف کرا یا جا ئے تا کہ بین الاقوامی منڈی میں ہما ر ی معدنیا ت کی طلب بڑ ھے اس مقصد کے لئے رو ڈ شو ز کا انعقا د بھی کیا جا ئے اور صوبے کی معدنیا ت سے قیمتی زر مبا دلہ کے حصو ل کے لئے منظم منصو بہ بندی کی جا ئے ۔

متعلقہ عنوان :