دھابیجی میں رینجرز کا سرچ آپریشن ،8 سیاسی کارکن گرفتار

جمعہ 1 جولائی 2016 15:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم جولائی ۔2016ء) ٹھٹھہ میں واقع دھابیجی پمپنگ ہاؤس میں پولیس اور رینجرز نے مشرقہ سرچ آپریشن کے دوران 8 افراد کو گرفتار کرلیاہے، گرفتار ملزمان کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے۔

(جاری ہے)

رینجرز کی خصوصی ٹیم نے خفیہ اطلاع پر دھابیجی پمپنگ اسٹیشن سے متصل کراچی واٹر بورڈ کی رہائشی کالونی کا محاصرہ کرکے سرچ آپریشن کیا۔آپریشن کے دوران سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والے 8 کارکنوں کو گرفتار کرلیا اور انہیں اپنے ہمراہ کراچی منتقل کردیاہے۔ گرفتار کئے جانے والے ملزمان میں حامد زیدی، عامر، سہیل ، عارف ، عالم ،خالد جمیل اسلم اور عمران شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق ملزمان کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے۔

متعلقہ عنوان :