2کروڑ75لاکھ کا بل جمع نہ کروانے پر سیپکوحکام نے لاڑکانہ جیل کی بجلی کاٹ دی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 1 جولائی 2016 15:29

2کروڑ75لاکھ کا بل جمع نہ کروانے پر سیپکوحکام نے لاڑکانہ جیل کی بجلی کاٹ ..

2لاڑکانہ(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔یکم جولائی۔2016ء) لاڑکانہ جیل حکام کی جانب سے2کروڑ75لاکھ کا بل جمع نہ کروانے پر سیپکوحکام نے جیل کی بجلی کاٹ دی ہے- شدید گرمی کے باعث سنٹرل جیل لاڑکانہ میں ایک قیدی جاں بحق اور 5 بے ہوش ہوگئے ، متاثرہ قیدیوں کو جیل ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

سیپکو انتظامیہ کی جانب سے دو کروڑ 75 لاکھ روپے کی بقایا جات کے بعد سینٹرل جیل کی بجلی چار روز قبل کاٹی گئی جس کے بعد جیل انتظامیہ اور سیپکو حکام میں بجلی کی بحالی کے لیے مذاکرات جاری تھے تاہم عدم ادائیگی کے باعث بجلی بحال نہ ہوسکی۔

سینٹرل جیل لاڑکانہ میں 6 قیدی شدید گرمی کے باعث بیہوش ہوگئے جن میں سے پانچ کو جیل کے ہسپتال میں داخل کر دیا گیا جبکہ ایک قیدی 55 سالہ یوسف سومرو کو چانڈکا ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا وہ راستے میں ہی دم توڑگیا۔ جیل انتظامیہ کے مطابق یوسف سومرو قتل کے مقدمے میں سزا یافتہ تھا۔ جیل ذرائع کے مطابق جہاں بجلی منقطع ہونے سے شدید گرمی میں اضافہ ہوا ہے وہیں سینٹرل جیل میں 650 قیدیوں کی گنجائش ہے لیکن 951 قیدی وہاں قید ہیں۔

متعلقہ عنوان :