انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت کے منتظم جج نے سانحہ طاہرپلازہ کے ملزم عمران سعید کو 8روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا

جمعہ 1 جولائی 2016 15:26

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم جولائی ۔2016ء) انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت کے منتظم جج نے سانحہ طاہرپلازہ کے ملزم عمران سعید کو 8روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے۔ جمعہ کو رسالہ پولیس نے سانحہ طاہر پلازا کے ملزم عمران سعید کو انسداد دہشتگردی عدالت کے منتظم جج کے روبرو پیش کیا۔پولیس نے عدالت کو بتایا کہ ملزم عمرا ن سعید90 روز رینجرز کی تحویل میں تھے ،رینجرزنے اپنی تفتیش مکمل کرکے پولیس کی تحویل میں دیا۔

(جاری ہے)

ملزم عمرا ن سعید اس وقت گارڈن پولیس کے پاس ریمانڈ پر ہے۔پولیس نے بتایا کہ ملزم نے 2008میں طاہر پلازا میں آگ لگا کر وکلا کو زندہ جلایا گیا تھا۔ملزم کا تعلق ایک سیاسی جماعت سے ہے، ملزم سے مزید تفتیش ابھی باقی ہے، لہٰذاملزم کو مزیدریمانڈپرپولیس کے حوالے کیا جائے، جس عدالت نے ملزم کو 8روزہ ریمانڈ پر رسالہ پولیس کے حوالے کردیا۔واضح رہے کہ سانحہ طاہرپلازہ میں 6وکلاء کو زندہ جلادیا گیا ۔2011 میں طاہر پلازا کیس سیاسی جماعت سے واپستہ 2 ملزمان کو پولیس نے گرفتار کیاتھا۔عدم ثبوت کی بنیاد پر دنون ملز بری ہو گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :