نسداد دہشت گردی عدالت نے جرم ثابت ہونے پر اغوا برائے تاوان کے 2ملزمان کو عمر قید کی سزا سنادی

جمعہ 1 جولائی 2016 15:26

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم جولائی ۔2016ء) نسداد دہشت گردی کی عدالت نے جرم ثابت ہونے پر اغوا برائے تاوان کے 2ملزمان کو عمر قید کی سزا سنادی ہے۔ جمعہ کوانسداد دہشت گردی کی عدالت نے ملزمان طور خان اور عامر کو عمر قید اور جرمانے کی سزا سنائی ۔

(جاری ہے)

دونوں پر الزام تھا کہ انہوں نے 2015 میں 10 سالہ عمران کو اغوا کرکے اس کے اہل خانہ سے 5لاکھ روپے تاوان مانگا تھا تاہم پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرلیا ملزمان کے خلاف تھانہ سائٹ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ ملزمان کے خلاف عدالت نے شواہد اور بیانات کے بعد جرم ثابت ہونے پر دو نوں ملزمان کو عمر قید اور 1 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی جبکہ جرمانے کی عدام ادائیگی پر مزید ایک سال کی سزا کا حکم دیاہے۔

متعلقہ عنوان :