انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے غیر قانونی اسلحہ اور دہشت پھیلانے کا جرم ثابت پونے پر 2ملزمان کو قید کی سزا سنادی

جمعہ 1 جولائی 2016 15:26

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم جولائی ۔2016ء) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے غیر قانونی اسلحہ اور دہشت پھیلانے کا جرم ثابت پونے پر 2ملزمان کو قید کی سزا سنادی ہے۔جمعہ کو انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ملزم رشید عرف ببلی اور محمد عارف عرف کالا بچہ کو سزا سنائی۔

(جاری ہے)

عدالت نے ملزم عارف عرف کالا بچہ کو دھماکہ خیز مواد اور دہشت گردی کا جرم ثابت ہونے پر 14 سال قید اور 50ہزار روپے جرمانہ اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں 10سال قید اور 50 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی جبکہ عدالت نے ملزم رشید عرف ببلی کو غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے جرم میں 10 سال قید اور 50ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنائی ۔

دونوں ملزمان کو پریڈی پولیس نے 2مئی2014 میں دھماکہ خیز مواد اور دہشت گردی کے جرم میں گرفتار کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :