سندھ ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عاصم کے دو شریک ملزمان کی ضمانت منظور کر لی

شعیب وارثی اور ذوہیر صدیقی کی ضمانت 20،20 لاکھ روپے میں منظور

جمعہ 1 جولائی 2016 15:25

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم جولائی ۔2016ء) سندھ ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عاصم کے دو شریک ملزمان کی ضمانت منظور کر لی ہے۔شعیب وارثی اور ذوہیر صدیقی کی ضمانت 20،20 لاکھ روپے میں منظورکی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

جے جے وی ایل ریفرنس کیس میں نامزد ڈاکٹر عاصم کے شریک ملزمان شعیب وارثی اور ذوہیر صدیقی پر17 ارب روپے کے کرپشن کا الزام ہے۔ ملزمان سوئی سدرن گیس کے سابق ایم ڈی اور ڈی ایم ڈی کے عہدوں پر تعینات تھے۔ عدالت نے دونوں ملزمان کی ضمانت منظور کرتے ہوئے پاسپورٹ جمع کرانے کا حکم دیاہے۔

متعلقہ عنوان :