پی آئی اے کا پروازوں میں نئے کھانے متعارف کرانے کا اعلان

جمعہ 1 جولائی 2016 15:25

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم جولائی ۔2016ء) قومی ایئرلائن پی آئی اے کی پرواز پراب مسافروں کو نئے مینو میں تازہ سبزیاں ، گوشت اور چاول کی کئی ڈشوں کے علاوہ کئی قسم کا تازہ سلاد جبکہ نمکین کے بعد میٹھے کی بہت سی ڈشز دستیاب ہوں گی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق قومی ایئر لائن نے اندرون اور بیرون ممالک جانے والی پروازوں میں کھانے کا نیا مینو متعارف کروا دیاہے ، نئے مینو میں تازہ سبزیاں ، گوشت اور چاول کی کئی ڈشیں شامل ہوں گی ۔

گتے کے ڈبے میں بند روایتی کھانا اب ہوا پرانا، اب باکمال لوگوں کے لئے ہو گا لاجواب کھابوں پر مشتمل مینو جس میں تازہ سبزیاں ، گوشت اور چاول سے بنی ڈشز ہوں گی ۔قومی اڑن کھٹولے کی پرواز پر مسافروں کو کئی قسم کا تازہ سلاد بھی ملے گا ۔ جبکہ نمکین کے بعد میٹھے کی بہت سی ڈشز دستیاب ہوں گی ۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق مینو میں تبدیلی مسا فروں کی آرا کو مد نظر رکھ کر کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :