پولیس نے دوسال قبل نجی ٹی وی کی ڈی ایس این جی وین پر حملے اور فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ میں ملوث کالعدم تنظیم کے دہشت گرد کوگرفتار کر لیا

جمعہ 1 جولائی 2016 15:25

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم جولائی ۔2016ء) پولیس نے دوسال قبل نجی ٹی وی کی ڈی ایس این جی وین پر حملے اور فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ میں ملوث کالعدم تنظیم کے دہشت گرد کوگرفتار کر لیا ہے۔ اس ضمن میں ایس ایس پی سینٹرل مقدس حیدر نے بتایا کہ فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں ٹارگٹڈ کارروائی کی گئی جس کے دوران کالعدم لشکر جھنگوی کا دہشت گرد سرفراد پکڑا گیا۔

(جاری ہے)

گرفتار دہشت گرد فرقہ وارانہ قتل وغارت گری اور پولیس پر حملوں میں ملوث تھا۔مقدس حیدرکے مطابق ملزم سرفراز نے 2 سال قبل ساتھیوں کے ساتھ ملکر نجی ٹی وی چینل کی سیٹلائٹ وین پر حملہ کر کے 3کارکنوں کو قتل کیا تھا۔ ملزم کے 2 ساتھی پہلے ہی گرفتار کیے جا چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش حملے میں ملوث ہونے کے ساتھ ساتھ حملے کی منصوبہ بند ی کا بھی اعتراف کیا ہے۔