ہائیکورٹ نے نیلم جہلم کیلئے بجلی کی لائنیں بچھانے کا ٹھیکہ من پسند کمپنی کو دینے پر چیئرمین پیپرا کو نوٹس جاری کر دیا

ٹھیکہ دینے کے حوالے سے نہ تو اخبار میں اشتہار دیا گیا اور نہ ہی قواعد و ضوابط پورے کئے گئے ‘درخواست گزار کا موقف

جمعہ 1 جولائی 2016 15:24

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم جولائی ۔2016ء ) لاہور ہائیکورٹ نے نیلم جہلم کے لیے بجلی کی لائنیں بچھانے کا ٹھیکہ من پسند کمپنی کو دینے پر چیئرمین پیپرا کو نوٹس جاری کر تے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک نے کیس کی سماعت شروع کی تو درخواست گزار عبداللہ ملک کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ نیلم جہلم پراجیکٹ کے لیے بجلی کی لائنیں بچھانے کا ٹھیکہ غیر ملکی کمپنی کو دیدیا گیا ۔

اس ٹھیکہ کے حوالے سے نہ تو اخبار اشتہار جاری کیا گیا اور نہ قواعد و ضوابط پورے کیے گئے ، جبکہ عدالتی حکم کے باوجود چئیرمین پیپرا نے جواب داخل کروانے بھی مناسب نہیں سمجھا ، لہذا توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے عدالت نے توہین عدالت کی درخواست پر چیئرمین پیپرا کونوٹس جاری کرتے ہوئے 16جولائی کو جواب طلب کرلیا ۔

متعلقہ عنوان :