وزیراعظم کی معاشی استحکام پروزیر خزانہ اسحاق ڈار اور ان کی ٹیم کی تعریف

حکومتی پالیسیوں کے باعث ملک ترقی اور خوشحالی کی جانب گامزن ہے،زرمبادلہ کے ذخائر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکے ہیں،زرمبادلہ کے زخائر 23 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے ہیں۔محمد نواز شریف

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 1 جولائی 2016 15:21

وزیراعظم کی معاشی استحکام پروزیر خزانہ اسحاق ڈار اور ان کی ٹیم کی تعریف

اسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ یکم جولائی 2016ء) :وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ حکومتی پالیسیوں کے باعث ملک ترقی اور خوشحالی کی جانب گامزن ہے،گزشتہ تین سالوں‌ میں ریونیو وصولی میں 60فیصد اضافہ ہوا ہے،زرمبادلہ کے ذخائر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکے ہیں،زرمبادلہ کے زخائر 23 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نےمعاشی استحکام پروزیر خزانہ اسحاق ڈار اور ان کی ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ معاشی استحکام کے لیے وزیر خزانہ اور انکی ٹیم نے بہترین کوششیں کی ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ حکومت نے ملک کی پائیدار ترقی اور خوشخالی کیلیے اہم سنگ میل عبور کئے ہیں۔جس کے باعث زرمبادلہ کے ذخائر 23 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جون 2013 میں زرمبادلہ کے ذخائر 6 اعشاریہ 8 ارب ڈالر تھے۔جبکہ اب زرمبادلہ کے ذخائر 23 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے ہیں۔زرمبادلہ کے ذخائر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکے ہیں۔