ملک بھر میں جمعتہ الوداع مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا

جمعہ 1 جولائی 2016 15:19

اسلام آباد ۔ یکم جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔یکم جولائی۔2016ء) ملک بھر میں جمعتہ الوداع مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔ ملک کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے ساتھ ساتھ امن و امان کے لئے خصوصی دعائیں کرائی گئیں۔ کشمیر اور فلسطین کے مسلمانوں کی آزادی کے لئے بھی خصوصی دعائیں کی گئیں۔

(جاری ہے)

وفاقی دارالحکومت میں جمعتہ الوداع کا سب سے بڑا اجتماع فیصل مسجد میں منعقد ہوا جس کے خطبہ میں عالم اسلام کو درپیش مسائل اور ان کے حل کا احاطہ کیا گیا۔

تمام چھوٹی بڑی مساجد میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ فلسطین کی آزادی کے لئے ہر سال کی طرح اس سال بھی جمعة الوداع کو یوم القدس منایا گیا۔ لاہور میں پنجاب کی سب سے بڑی بادشاہی مسجد میں مولانا طیب عبدالخبیر نے جمعہ کا خطبہ دیا اور ملک میں امن و استحکام، ترقی و خوشحالی کے لئے دعا کرائی۔ اس موقع پر سیکورٹی کے خصوصی انتظامات کئے گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :