انتخابی عمل میں خواتین کی بھرپور شرکت کو یقینی بنانے کے لئے ملک بھر میں آگاہی مہم 10 جولائی سے شروع ہوگی

جمعہ 1 جولائی 2016 15:19

اسلام آباد ۔ یکم جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔یکم جولائی۔2016ء) انتخابی عمل میں خواتین کی بھرپور شرکت کو یقینی بنانے کے لئے ملک بھر میں آگاہی مہم 10 جولائی سے شروع ہوگی۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق اس مہم کے دوران دور دراز علاقوں میں جا کر خواتین کو ووٹ کی اہمیت سے آگاہ کیا جائے گا۔ الیکشن کمیشن علاقائی روایات کو مدنظر رکھتے ہوئے خواتین کے انتخابی عمل میں زیادہ سے زیادہ شرکت کو یقینی بنانے کے لئے خواتین پولنگ عملہ، خواتین سیکورٹی سمیت تمام خدمات خواتین کے حوالے کرنے پر غور کر رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :