الیکشن کمیشن عام انتخابات 2013ء پر رپورٹ عیدالفطر کے بعد جاری کرے گا

جمعہ 1 جولائی 2016 15:19

اسلام آباد ۔ یکم جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔یکم جولائی۔2016ء) الیکشن کمیشن عام انتخابات 2013ء پر رپورٹ عیدالفطر کے بعد جاری کرے گا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو سیکریٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب خان نے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے رپورٹ کے اجراء کے موقع پر ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ عام انتخابات 2013ء کے حوالے سے رپورٹ تیاری کے آخری مراحل میں ہے جسے عیدالفطر کے بعد جاری کر دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :