شاہد حامد قتل کیس میں ایم کیو ایم قائد الطاف حسین سمیت 3 ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 1 جولائی 2016 15:17

شاہد حامد قتل کیس میں ایم کیو ایم قائد الطاف حسین سمیت 3 ملزمان کے ناقابل ..

کراچی(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔یکم جولائی۔2016ء) کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سابق ایم ڈی کے ای ایس سی شاہد حامد قتل کیس میں ایم کیو ایم قائد الطاف حسین سمیت 3 ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے ہیں۔تفتیشی افسر نے عدالت میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ کیس میں ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین،ندیم نصرت،اطہراورسہیل زیدی مفرورہیں۔

(جاری ہے)

شاہد حامد قتل کیس کی سماعت کے دوران سیاسی جماعت کے گرفتار کارکن منہاج قاضی کو عدالت میں پیش کیا جسے مقدمے کی نقول فراہم کردی گئیں۔اس موقع پرتفتیشی افسر سرورکمانڈو کا کہناتھا کہ ایم کیو ایم کے قائد ال الطاف حسین‘ راہنما ندیم نصرت، اطہر اور سہیل زیدی مفرور جبکہ ایک ملزم راشد اختر عرف شیخ کے ملنے کا امکان نہیں ہے۔کیس کے ایک ملزم صولت مرزا کو پھانسی دی جا چکی ہے جبکہ آئندہ سماعت پر ملزم منہاج قاضی پر فرد جرم عائد کیے جانے کا امکان ہے۔ملزم کے خلاف 1997 میں تھانہ ڈیفنس میں سابق ایم ڈی کے ای ایس سی شاہد حامد کو قتل کرنے کا مقدمہ درج ہے۔