دبئی:غیر ملکی ٹیکسی ڈرائیور کو مسافر خاتون سے دست درازی کر نے پر تین ماہ قید کی سزا

جمعہ 1 جولائی 2016 15:16

دبئی:غیر ملکی ٹیکسی ڈرائیور کو مسافر خاتون سے دست درازی کر نے پر تین ..

دبئی :(اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔1جولائی 2016ء): دبئی کی کریمنل کورٹ نے بنگلہ دیشی ٹیکسی ڈرائیور کو ایک امریکی مسافر خاتون کو مساج کی پیشکش کرنے اور اس سے دست درازی کرنے پر تین ماہ قید سزا کا حکم سنا دیا۔عدالت نے ملزم کو سزا پوری ہونے پر ملک بدر کرنے کے احکامات بھی سنائے۔ تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیشی ٹیکسی ڈرائیور نے امریکی خاتون کو بہانے سے اپنے ساتھ والی سیٹ پر بٹھایا اور اسکے بعد اس کو مساج کی پیشکش کی تھی۔

(جاری ہے)

جبکہ امریکی خاتون کے انکار پر بنگلہ دیشی ڈرائیور نے اس سے دست درازی کی کوشش بھی کی ۔ امریکی خاتون نے اس واقعہ کے بعد پولیس میں رپورٹ درج کروا دی ۔ پولیس اہلکار نے عدالت میں بتایا کہ رپورٹ درج ہونے کے بعد اس ملزم کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔ اور اس نے دوران تفتیش اپنے جرم کا اعتراف بھی کر لیاہے ۔تا ہم ملزم نے عدالت میں اپنے اوپر لگائے گئے تمام الزامات کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔ اور کہا کہ اس نے امریکی خاتون کو چھوا تک نہیں تھا.