دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب میں متاثر ہونے والے باجوڑ ایجنسی کے بے گھر افراد آئی ڈی پیز کی واپسی کا دوسرا مرحلہ مکمل

جمعہ 1 جولائی 2016 15:14

اسلام آباد ۔ یکم جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔یکم جولائی۔2016ء) دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب میں متاثر ہونے والے باجوڑ ایجنسی کے بے گھر افراد آئی ڈی پیز کی واپسی کا دوسرا مرحلہ مکمل ہو گیا۔ 72ہزار 898خاندان واپس اپنے علاقوں میں پہنچ گئے، واپس جانے والوں کو پچیس ہزار روپے مالی امداد، دس ہزار ٹرانسپورٹ کی مد میں بذریعہ زونگ موبائل سم کے ذریعے ادا کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

فاٹا ڈیزاسٹر اتھارٹی کے حکام کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب میں متاثر ہونے والے باجوڑ ایجنسی کے بے گھر افراد کی واپسی کا دوسرا مرحلہ مکمل ہو گیا۔ 72ہزار 898خاندان واپس اپنے علاقوں میں پہنچ گئے، واپس جانے والوں میں دس ہزار روپے ٹرانسپورٹ اور پچیس ہزار روپے مالی امداد بذریعہ زونگ موبائل سم ادا کئے گئے جبکہ ورلڈ فوڈ پروگرام کے تحت کچھ ماہ کیلئے مفت راشن اور خیمے دئیے گئے۔

متعلقہ عنوان :