توانائی کے بحران پر قابو پانے کے لئے بجلی کی پیداوار کے مختلف منصوبو ں پر کا م تیزی سے جاری ہے ۔ 640 میگاواٹ بجلی کا آزاد پتن ہائیڈرو منصوبہ دریائے جہلم پر تعمیر کیا جائے گا ، وزارت ِ پانی وبجلی

جمعہ 1 جولائی 2016 15:13

اسلام آباد ۔ یکم جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔یکم جولائی۔2016ء) توانائی کے بحران پر قابو پانے کے لئے بجلی کی پیداوار کے مختلف منصوبو ں پر کا م تیزی سے جاری ہے ۔ 640 میگاواٹ بجلی کا آزاد پتن ہائیڈرو منصوبہ دریائے جہلم پر تعمیر کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

وزارت ِ پانی وبجلی کے ذرائع کے مطابق اِ س منصوبے سے 3.075 ارب یونٹس بجلی 500 کے وی ٹرانسمیشن لائن کے ذریعے نیشنل گرڈ میں شامل کی جائے گی۔ پرائیویٹ پاور اینڈ انفراسٹرکچر بورڈ (پی پی آئی بی) اس منصوبہ کی بروقت تکمیل کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہا ہے۔ پی پی آئی بی کا دبئی اور چین کی پاور کمپنیوں سے تعاون اور لیٹر آف سپورٹ سے آزاد پتن ہائیڈرو منصوبے پر کام میں تیزی آئے گی اور بروقت کام مکمل کرنے میں مدد ملے گی۔

متعلقہ عنوان :