نیب بلوچستان نے بلوچستان میں میگا کرپشن کیس میں سابق مشیرخزانہ میرخالد لانگواور ایڈمنسٹریٹر خالق آباد سلیم شاہ کو احتساب عدالت میں پیش کرکے مزید 14 روزہ ریمانڈ حاصل کرلیا

جمعہ 1 جولائی 2016 15:04

کوئٹہ۔یکم جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔یکم جولائی۔2016ء) نیب بلوچستان نے بلوچستان میں میگا کرپشن کیس میں سابق مشیرخزانہ میرخالد لانگو آج دوبارہ احتساب عدالت میں پیش کرکے مزید 14 روزہ ریمانڈ حاصل کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعہ کو نیب بلوچستان نے بلوچستان میں میگا کرپشن کیس میں ملوث سابق مشیرخزانہ میرخالد لانگو کو14 روزہ ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد آج دوبارہ احتساب عدالت میں پیش کرکے عدالت کو استدعا کی جس پر احتساب عدالت نے سابق مشیرخزانہ میرخالد لانگو کو14روزہ ریمانڈ منظورکرکے دوبارہ نیب بلوچستان کے حوالے کردیا۔

دریں اثناء ۔نیب بلوچستان نے خالق آباد کے ایڈمنسٹرسلیم شاہ اورکواحتساب عدالت میں پیش کرکے مزید 14 روز ہ ریمانڈ دوبارہ حاصل کرلیا۔جمعہ کو نیب بلوچستان نے سابق چیف آفیسر اینڈ ایڈمنسٹرسلیم شاہ کی 14 روزہ ریمانڈ مکمل ہونے بعد آج دوبارہ ریمانڈ حاصل کرلیا۔

متعلقہ عنوان :