ویمن پیکج کے تحت صوبہ بھر میں مزید ڈے کیئر سنٹرز بنائے جائیں گے، حمیدہ وحید الدین

جمعہ 1 جولائی 2016 15:02

لاہور۔یکم جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔یکم جولائی۔2016ء)وزیر برائے ترقی خواتین پنجاب حمیدہ وحید الدین نے کہا ہے کہ ویمن پیکج کے تحت صوبہ بھر میں ملازمت پیشہ خواتین کی سہولت کے لیے مزید ڈے کیئر سنٹرز بنائے جائیں گے۔ وہ پنجاب ڈے کیئر فنڈ سوسائٹی کے بورڈ آف گورنر کے اجلاس سے خطاب کررہی تھیں۔

(جاری ہے)

اجلاس میں صوبائی سیکرٹری بشریٰ امان کے علاوہ بورڈ ممبران نے شرکت کی اجلاس میں ڈے کیئر سنٹر کی کارکردگی ، سٹاف کی ٹریننگ ، بجٹ گرانٹ، ڈے کیئر سنٹرز کا آڈٹ اور دیگر امور کا جائز ہ لیا گیا ۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ ڈے کیئر سنٹرز میں سٹاف کی ٹریننگ اور معیاری سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنایا جارہاہے۔ اجلاس میں سوسائٹی کے بجٹ کا جائزہ بھی لیا گیا اور سوسائٹی کے صدر / ڈائریکٹر محکمہ ترقی خواتین کی زیر قیادت مالی کمیٹی کے قیام کی منظوری دی گئی ، جو بجٹ کی تیاری ، شفاف استعمال اور دیگر مالی امور کی نگرانی کرے گی -