حکومت پاکستان افغان مہاجرین کی اپنے ہاں قانونی قیام کی اجازت کی مدت میں 31دسمبر 2017ء تک توسیع کرے‘ ہیومن رائٹس واچ

جمعہ 1 جولائی 2016 15:01

نیو یارک ۔ یکم جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔یکم جولائی۔2016ء) حقوق انسانی کے عالمی ادارے ہیومن رائٹس واچ نے پاکستانی حکومت سے کہا ہے کہ وہ افغان مہاجرین کیلئے ان کی اپنے ہاں قانونی قیام کی اجازت کی مدت میں 31دسمبر 2017ء تک توسیع کرے ۔

(جاری ہے)

عالمی ادارے کے ڈپٹی ڈائریکٹر رائے ایشیاء فیلم کائن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ 31دسمبر 2017ء تک افغانستان میں صورتحال زیادہ مستحکم ہوسکتی ہے اور اس وقت مہاجرین کی واپسی زیادہ باسہولت ہوگی اور زیادہ تحفظ سے اور باوقار انداز میں وطن واپس جاسکیں گے۔

انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان گزشتہ دنوں سرحد پر پیدا ہونے والی کشیدگی کے پس منظر میں پاکستان میں مقیم افغان مہاجرین کیلئے مشکلات کو کم کرنے کیلئے حکومت پاکستان افغان مہاجرین کو جاری کئے گئے پی او آر کارڈ کی مدت میں توسیع کو 31دسمبر 2017ء تک بڑھاتے ہوئے ان کے تحفظ اور مہاجرین کے خلاف حقوق انسانی کی خلاف ورزیوں کے واقعات میں کمی لانے کیلئے ٹھوس اقدام کرے ۔

متعلقہ عنوان :