ایک ایسا اسکارف، جسے پہن کر آپ کیمرے کی آنکھ سے بچ سکتے ہیں‌

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 1 جولائی 2016 14:59

ایک ایسا اسکارف، جسے پہن کر آپ کیمرے کی آنکھ سے بچ سکتے ہیں‌

(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔یکم جولائی 2016ء): متعدد مرتبہ کوئی بھی مشوہر شخصیت کیمرے سے بچنے کی جتنی بھی کوشش کر لے ، تمام کوششیں رائیگاں ہی جاتی ہیں۔ پھر چاہے وہ ائیر پورٹ ہو یا کوئی تقریب۔ مشہور شخصیات اور اداکاراؤں کی اس مشکل کو مد نظر رکھتے ہوئے اب ایک ایسا اسکارف متعارف کروایا گیا ہے جسے پہن کر آپ کیمرے کی آنکھ سے بچ سکتے ہیں ۔ جی ہاں! اس اسکارف کو ایک مخصوص اور انتہائی چھوٹے کُروی کرسٹلز کی مدد سے تیار کیا گیا ہے، جو کہ کیمرے سے نکلنے والے فلیش کو کیمرے ہی کی جانب واپس بھیج دیتے ہیں۔

(جاری ہے)

اس اسکارف کو ایشو (ISHU) کا نام دیا گیا ہے جو کہ مبینہ طور پر Issueاور Sshhh کو ملا کر ایجاد کیا گیا ہے۔ اس اسکارف کی قیمت 388.51 ڈالرز ہے۔اس بہترین اسکارف کے پیچھے دہلی کے ایک 28 سالہ لڑکے سیف صدیقی کا ذہن ہے۔سیف نے اس سے قبل اپنے مخصوص دستخط والے پیٹرن کے ساتھ ایشو کے نام سے ہی سے موبائل کور بھی متعارف کروائے تھے جو کہ موبائل کیس کو اپنے چہرے کے قریب ترین رکھنے پر اس چہرے کو بلاک کر دیتا ہے۔ سیف نے اس طرح کی ایجادات کسی شخصیت یا عام افراد کی زندگی میں پرائیویسی کی اہمیت کو اُجاگر کرنے اور لوگوں میں پرائیویسی سے متعلق شعور پیدا کرنے کے لیے کی گئی ہیں۔